گھوڑا گاڑی چلنے لگی تو اسے اپنا دل ڈوبتا ہوا
محسوس ہوا۔ خوف از سرتو اس کے حواسوں پر سوار ہو
چکا تھا۔
بیٹی ! فکر مند نہ ہو۔ ادھم بس آتا ہی ہو گا ۔"
عنزی صاحب نے پردہ ہٹا کر اسے تسلی دی تھی۔
نورسین نے چہرے کے تاثرات سنبھال کر
اثبات میں سر ہلا دیا تھا۔ گھوڑا گاڑی دوڑنے لگی تھی۔
سفر شروع ہو چکا تھا۔ اور نورسین دل ہی دل میں
اپنے لیے رب سے دعائے خیر کرنے لگی تھی۔
☆☆☆
زندگی میں نورسین کو خاموشی نے کبھی اتنا ہے
چین اور بے قرار نہیں کیا تھا جتنا کہ اس لمحے جب وہ
عروسی جوڑے میں ملبوس ادھم بن مراد کے کمرے
میں بیٹھی تھی۔ وہ دونوں آمنے سامنے تھے مگر ان کے
مابین ایک فاصلہ تھا۔ ایک حد۔ ایک مسافت ۔
Read Complete Novelette Here
Read Usri Yusra Novel review and download in Pdf Here
✨ پلک جھپکتے قصے – جہاں ہر کہانی چند لمحوں میں آپ کے دل میں جگہ بنا لے! ✨
📌 سیگمنٹ ڈسکرپشن:
پلک جھپکتے قصے ایک منفرد سیگمنٹ ہے، جہاں میں آپ کے لیے ایسی مختصر مگر جاندار کہانیاں لاتی ہوں جنہیں آپ 35 سے 40 منٹ میں مکمل پڑھ سکتے ہیں۔ یہ کہانیاں نہ صرف آپ کے وقت کا بہترین استعمال ہوں گی بلکہ آپ کو جذبات، محبت، خواب اور حقیقت کی ایک نئی دنیا میں لے جائیں گی۔
یہ سیگمنٹ خاص طور پر اُن قارئین کے لیے ہے جو مصروف زندگی میں بھی ادب اور کہانیوں کا مزہ لینا چاہتے ہیں۔ ہر کہانی مختلف موضوعات پر مبنی ہے اور اپنے اندر ایک الگ ہی سحر رکھتی ہے۔ 🌹
✨ اگر آپ کہانیوں کے شوقین ہیں اور مختصر مگر یادگار افسانے پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ سیگمنٹ آپ کے لیے ہی ہے! ✨
✨ آپ کے 40 منٹ، ایک یادگار کہانی کے لیے! ✨
👇پلکےجھپکتے قصّے کی سابقہ کہانیاں