منعم ملک کی تخلیق 'بالوشے' ایک ایسی تحریر ہے جس کو پڑھتے ہوئے میرا وجود بیک وقت متضاد کیفیات کی آماجگاہ بنا رہا۔ کبھی حیرت، کبھی درد، کبھی سکون۔۔۔۔۔
غرض ہر سطر ایک نئے جذبے سے روشناس کرواتی رہی...
ویسے تو منعم ملک کی ہر تحریر ہی کسی جادو سے کم نہیں ہوتی، مگر 'بالوشے' میرے لیے جادو کے ساتھ ساتھ ایک ایسا انوکھا تجربہ تھا جسے پڑھ کر انسان خود کو ہجرت کے ایک طویل سفر پر محسوس کرتا ہے۔ یہ محض جگہوں کی تبدیلی نہیں بلکہ جذبوں کی ہجرت کی وہ داستان ہے جس میں جدائی کی کسک بھی ہے اور وصل کی تڑپ بھی۔ لیکن اس تحریر کی خوبصورتی یہ ہے کہ تمام تر آزمائشوں کے بعد اس کا انجام ایک ٹھنڈی چھاؤں کی طرح ہے، جو پڑھنے والے کے چہرے پر ایک اطمینان بھری مسکراہٹ اور دل میں سکون چھوڑ جاتا ہے۔
یہ کتاب پڑھنے سے پہلے میں منعم ملک کا ناول "روپ کے شیدائی" بھی پڑھ چکی ہوں۔ وہ کتاب بھی اپنے اندر ایک جادو رکھتی تھی۔ اس نے مجھے اس قدر متاثر کیا کہ جب اس پر تبصرہ لکھنے بیٹھی تو الفاظ میرا ساتھ چھوڑ گئے۔ سچ تو یہ ہے کہ کچھ تحریریں تعریف سے بالاتر ہوتی ہیں، اور "روپ کے شیدائی" بھی انہی میں سے ایک ہے۔
اس کتاب کے بارے میں زیادہ کچھ کہنا یا اس کی کہانی کو ظاہر کر دینا پہلی مرتبہ پڑھنے والے کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔ اس لیے کہانی کی تفصیلات سے ہٹ کر میں صرف اتنا کہوں گی کہ میری پُرزور خواہش ہے کہ جو بھی یہ تبصرہ پڑھے، وہ یہ کتاب ایک بار ضرور پڑھے۔ سچ تو یہ ہے کہ اگر آپ نے منعم ملک کی یہ تخلیق نہ پڑھی، تو آپ ایک صاحبِ ذوق' ہونے کے ناطے اپنے شوقِ مطالعہ کے ساتھ نانصافی کریں گے...
.
Review By:
@novelheist
Download Baloshay Novel by Munam Malik
نوٹ :یہ ناول ریویو محض ایک قاری کے ذاتی احساسات اور مشاہدات کی عکاسی کرتا ہے۔ ہم ہمیشہ اپنے قارئین کو یہی مشورہ دیتے ہیں کہ کسی بھی کتاب کے بارے میں حتمی رائے قائم کرنے سے پہلے اسے خود ضرور پڑھیں، کیونکہ ہر کہانی ہر دل میں الگ انداز سے اترتی ہے اور ہر قاری کا تجربہ منفرد ہوتا ہے۔
اگر آپ اس ریویو سے متفق نہیں ہیں تو آپ کی رائے بھی ہمارے لیے اتنی ہی قابلِ احترام ہے۔ آپ اپنے تاثرات، ریویو یا مختلف نقطۂ نظر کمنٹ سیکشن میں ضرور شیئر کریں، کیونکہ کتابوں پر صحت مند گفتگو ہی ادب کو زندہ اور متحرک رکھتی ہے۔
..
Post Tags
Baloshay PDF, Munam Malik Novels, Download Urdu Novel, Read Online Urdu Novel, Baloshay Review
..
پیارے ریڈرز !
السلام علیکم! 👋
ہم جانتے ہیں کہ ایک اچھا ناول ڈھونڈنا کتنا مشکل ہوتا ہے۔ کبھی لنک نہیں ملتا، تو کبھی ویب سائٹ نہیں کھلتی۔ اسی مسئلے کے حل کے لیے ہم نے "Smart Urdu Novel Bank" تخلیق کیا ہے۔
یہ صرف ایک ویب سائٹ نہیں، بلکہ ایک "Smart Library" ہے جہاں آپ کو انٹرنیٹ پر موجود تقریباً ہر وہ ناول ملے گا جو پی ڈی ایف شکل میں موجود ہے۔
ایک چھوٹی سی جھلک:
عام ویب سائٹس پر آپ کو چند سو ناولز ملتے ہیں، لیکن ہمارے اس سسٹم میں 70 ہزار سے زائد ناولز کے لنکس محفوظ ہیں! چاہے پرانا ڈائجسٹ ہو یا نیا ناول، بس نام لکھیں اور لنک حاضر۔
آزمانا شرط ہے! ابھی نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: 👇
%20Baloshay%20Novel%20by%20Munam%20Malik%20%E2%80%93%20Read%20Review%20and%20Download%20PDF(1).webp)
Please share your valuable thoughts about this novel. We look forward to your comments.👇