یا خُدا قدرت اللہ شہاب صاحب کی لکھی ہوئی مختصر کہانی ہے جو ہجرت کے کرب اور فسادات کی تلخی کو بنا کسی بناوٹ اور تعصب کے بیان کرتی ہے۔ابوالفضل صدیقی صاحب “یاخدا” کو فسادات پر لکھے ہوئے افسانوں کا بادشاہ کہتے ہیں اور بالکل صحیح کہتے ہیں۔ میں نے فسادات کے موضوع پر کئی افسانوں کو پڑھا ہے اور واقعی یہ افسانہ اپنا منفرد مقام رکھتا ہے۔
مصنف نے اس کہانی کو تعصب سے پاک دل اور نہایت بےباکی و سچائی سے لکھا ہے۔دونوں طرف کے ظالموں کو بےنقاب کیا ہے اور مظلوموں کی بےبسی پر نوحہ کیا ہے۔
یہ کہانی پڑھ کر دل پر عجیب حزن و ملال کی کیفیت طاری ہوتی ہے۔ یہ صرف “دلشاد” کی کہانی نہیں بلکہ ہر اس بے بس اور مجبور عورت کی کہانی ہے جس کو محض اس بنا پر سزا ملی کہ وہ ایک عورت تھی۔
فسادات کے دوران جو کچھ دلشاد کے ساتھ ہوا اس کے باوجود وہ اس اُمید پر زندہ تھی کہ وہ اپنے ملک پہنچے گی تو تحفظ پائے گی۔یہ امید اُسے زندہ رکھے ہوئے تھی ، اسی اُمید کی رمق نے اسے ہجرت کا کٹھن سفر کروایا لیکن جب وہ پاکستان پہنچی اور وہ جن حالات سے دوچار ہوئی اس سے وہ مزید کرب میں مبتلا ہوئی اوراس کی ساری اُمیدیں ٹوٹ گئی۔
دلشاد کو اپنے مغربی بھائیوں سے تحفظ کی امید تھی لیکن اُن کا رویہ اتنا لرزہ خیز تھا کہ قاری اُن کی درندگی پڑھ کر شرمندگی محسوس کرتا ہے کہ کیسے انسان ہے جو ایک بے بس اور بے آسرا کی مجبوری کا فائدہ اُٹھاتے ہیں ؟
مصنف نے اس سچ کو نہایت ہی ایمانداری سے قلمبند کیا ہےجس کی وجہ سے اُن کا یہ افسانہ کافی تنقید کا موضوع بھی بنا مگر مصنف نےاس کہانی کو ایک مسلمان کی عینک پہن کے نہیں لکھا بلکہ ایک دردمند انسان کے طور پر لکھا جو سچ دیکھ کر آنکھیں بند نہیں کرتا یا تعصب کا شکار نہیں ہوتا!
یہ کہانی کسی مسلمان عورت کی داستان نہیں بلکہ ہر اُس دلشاد کی ہےجو مظلوم اور ستم رسیدہ تھی اور جس کی لاچاری کا فائدہ اُٹھایا گیا ۔۔۔خواہ جبر اُس پر رحیم نے کیا یا رام نے ۔۔۔تکلیف صرف دلشاد نے اُٹھائی جو محض ایک مظلوم عورت تھی!
Review By:
@aksmuraad
Download Yaa Khuda Novel by Qudrat Ullah Shahab
Read Romantic Urdu Novels
نوٹ :
یہ ناول ریویو محض ایک قاری کے ذاتی احساسات اور مشاہدات کی عکاسی کرتا ہے۔
ہم ہمیشہ اپنے قارئین کو یہی مشورہ دیتے ہیں کہ کسی بھی کتاب کے بارے میں
حتمی رائے قائم کرنے سے پہلے اسے خود ضرور پڑھیں، کیونکہ ہر کہانی ہر دل میں
الگ انداز سے اترتی ہے اور ہر قاری کا تجربہ منفرد ہوتا ہے۔
اگر آپ اس ریویو
سے متفق نہیں ہیں تو آپ کی رائے بھی ہمارے لیے اتنی ہی قابلِ احترام ہے۔
آپ اپنے تاثرات، ریویو یا مختلف نقطۂ نظر کمنٹ سیکشن میں ضرور شیئر کریں،
کیونکہ کتابوں پر صحت مند گفتگو ہی ادب کو زندہ اور متحرک رکھتی ہے۔
..
Post Tags
Yaa Khuda PDF, Qudrat Ullah Shahab Novels, Download Urdu Novel, Read Online Urdu Novel, Yaa Khuda Review
..
"اردو ادب کا خزانہ، اب صرف ایک کلک پر!"
Smart Urdu Novel Bank
پیارے ریڈرز !
السلام علیکم! 👋
ہم جانتے ہیں کہ ایک اچھا ناول ڈھونڈنا کتنا مشکل ہوتا ہے۔ کبھی لنک نہیں ملتا، تو کبھی ویب سائٹ نہیں کھلتی۔ اسی مسئلے کے حل کے لیے ہم نے "Smart Urdu Novel Bank" تخلیق کیا ہے۔
یہ صرف ایک ویب سائٹ نہیں، بلکہ ایک "Smart Library" ہے جہاں آپ کو انٹرنیٹ پر موجود تقریباً ہر وہ ناول ملے گا جو پی ڈی ایف شکل میں موجود ہے۔
ایک چھوٹی سی جھلک:
عام ویب سائٹس پر آپ کو چند سو ناولز ملتے ہیں، لیکن ہمارے اس سسٹم میں 70 ہزار سے زائد ناولز کے لنکس محفوظ ہیں! چاہے پرانا ڈائجسٹ ہو یا نیا ناول، بس نام لکھیں اور لنک حاضر۔
آزمانا شرط ہے! ابھی نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: 👇
Please share your valuable thoughts about this novel. We look forward to your comments.👇