تم ابھی بچی ہو "
انھیں یہی کرنا تھا -کسی خاندان کی لڑکی کا اگو اہ موت سے بھی بڑا حادثہ ہوتا ہے
میں نے تو ان سے کہا تھا کہ ہم لڑکی آپ کے پاس پہنچا کر عزت کے ساتھ بیاہ لاتے ہیں۔
مگر اس کا ماموں زاد پاشا کے خون کا پیاسا ہو رہا ہے۔ وہ ایسا ہونے نہیں دیتا۔ میری اس کی نانی سے بات ہوئی
تھی
بے چاری بہت ڈری ہوئی تھیں۔ کچھ بعید بھی نہیں تھا کہ خون خرابا ہو جاتا۔ تم اپنے بھائی کو جانتی ہو۔ قمر النساء نے
آزردگی سے کہا۔
ہائے اماں مدیجہ کے منہ سے بے ساختہ نکلا تھا۔
اسی دوران پاشا اندر داخل ہوا۔
آپ لوگ چائے وائے پییں اسے بھی پلائیں۔ وہ چند لمحے دونوں کو بغور دیکھتا رہا پھر واپس پلٹ گیا۔
دیکھی بے حسی ؟