Dhanak Novel by Rabia Khan - PDF

 

Dhanak Novel by Rabia Khan - PDF


کبھی کبھی آپ کے ساتھ رونماء ہونے والا بس ایک واقع آپکی شخصیت کو مکمل طور پر بدل کر رکھ دیتا ہے، آپ پر بہت گہرا اثر چھوڑتا ہے، چاہے منفی یا مثبت۔ آپ یا تو پہلے سے بھی زیادہ بہادر ہو جاتے ہیں یا پھر مزید بزدل۔ جو ظلم کبھی آپ کے ساتھ ہوا اس کے نتیجے میں یا آپ باقی مظلوم لوگوں کو بھی بچانا چاہتے ہیں یا پھر ظلم کا حصہ بن کر رہ جاتے ہیں۔

رابعہ خان کی کہانی “دھنک” بھی ایسے ہی دو لوگوں کے بارے میں ہے جنہوں نے اپنے ساتھ ہوئے ظلم کے نتیجے میں اپنی شخصیت کو مکمل طور پر بدل ڈالا۔ ایک شخص مزید باہمت ہو گیا جب کہ دوسرا دنیا سے مزید سہم گیا۔

کہانی لالہ رخ اور ارسل کے گرد گھومتی ہے۔ لالہ رُخ ایک جنگجو قسم کی لڑکی ہے جب کے ارسل اس کے برعکس کافی نرم مزاج کا انسان ہے۔ ارسل آمنہ کو پسند کرتا تھا مگر اس کے گھر والوں نے زبردستی اس کو لالہ رخ کے ساتھ باندھ دیا۔ دو مختلف طبیعت کے لوگوں کو قسمت نے ایک ساتھ جوڑ دیا۔

کہانی میں سب سے اچھی چیز جو مجھے لگی وہ لالہ رخ کا کردار تھا۔ جس طرح اس نے اپنی بہن، نند اور شوہر کا ساتھ دیا، آہ بہت خوبصورت 🫶🏻✨ ضروری نہیں ہر لڑکی کم ہمت ہو۔ بالکل اِسی طرح یہ بھی لازم نہیں کے ہر مرد باہمت اور سخت ہو۔ ارسل اور لالہ رُخ کے کردار نے یہ بات اچھے سے باور کروائی ہے۔ اس کے علاوہ کہانی روایتی سسرالی جھگڑوں سے پاک تھی( رامین والے معاملے کو چھوڑ کر) باقی رامین کی کہانی بھی اچھی لگی مجھے، کیوٹ تھی۔

آپ بھی پڑھیں اور پھر بتائیے گا کے اپ کو کیسی لگی۔



Post a Comment (0)
Previous Post Next Post