Akhri jang novel by abu yahya -pdf

 

Akhri jang novel by abu yahya -pdf



یہ کتاب "جب زندگی شروع ہوگی" کی کہانی کا تسلسل ہے۔ ابو یحییٰ کا طرزِ تحریر نہایت سادہ، عام فہم اور فکری لحاظ سے پُراثر ہے۔
یہ کہانی دراصل انسانی تعصب، مذہبی جمود، اور سچائی کے خلاف سازشوں کی ایک روحانی و فکری تصویر پیش کرتی ہے۔

دنیا میں ازل سے ابد تک انسان اور شیطان کی حالتِ جنگ جاری ہے۔ یہ دنیا اللہ تعالیٰ کی بچھائی ہوئی بساط ہے، جس پر انسان اور شیطان محض دو ادنیٰ مہریں ہیں۔

یہ کتاب صرف ایک کہانی نہیں بلکہ ایک دعوتِ فکر ہے۔ یہ مسلمانوں کو اُن کے اصل مقصدِ حیات کی یاد دہانی کراتی ہے، جسے ہم بھلا چکے ہیں۔ یہ کتاب ہمیں بتاتی ہے کہ ایک داعی کو کیسا ہونا چاہیے۔

کتاب میں شیطان کے منصوبوں کو زیرِ بحث لایا گیا ہے کہ وہ انسان کو کن طریقوں اور چالوں کے ذریعے گھیرتا ہے، اور انسان اس کے خلاف یہ جنگ کس طرح جیت سکتا ہے۔

کتاب میں مختلف کردار موجود ہیں جن میں دو مرکزی کردار عبداللہ اور داؤد ہیں۔
عبداللہ ایک داعی ہے جو ابتدا سے کہانی کا مرکزی کردار ہے،
جبکہ داؤد ایک نومسلم ہے، اور اُس کے اسلام کی طرف سفر کی دلچسپ کہانی جاننے کے لیے آپ کو کتاب کا مطالعہ کرنا ہوگا۔

کتاب میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ جب تک مسلمان فرقہ واریت اور تعصبات سے باہر نہیں نکلیں گے، وہ شیطان کے شر سے محفوظ نہیں رہ سکتے، اور نہ ہی قرآن و سنت کی تعلیمات پر حقیقی عمل کر سکتے ہیں۔

کتاب میں یہود کے عروج و زوال کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے تاکہ آج کے مسلمانوں کو خبردار کیا جا سکے۔
یہود کے عروج اور زوال سے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ:
"اے مسلمانو! تمہیں زمین پر اقتدار اس وقت تک نہیں ملے گا جب تک تم اپنے ایمان اور اخلاق کو درست نہیں کرو گے۔ اس وقت تک تم پر مشرک قومیں مسلط رہیں گی، اور یہ تم پر ظلم نہیں بلکہ تمہاری نافرمانیوں کی سزا ہے۔"

یہ کتاب میرے لیے قابلِ مطالعہ ہے، جسے میں ایک سے زائد بار پڑھ سکتی ہوں۔
میں چاہوں گی کہ آپ بھی اس کتاب کا مطالعہ ضرور کریں۔



Post a Comment (0)
Previous Post Next Post