اندر کسی محرومی کے احساس نے اچانک بیدار ہو کر ان کے چہرے اور لہجے کو بھی گرفت میں نے لیا تھا۔ جسے محسوس کر کے وہ کہنے لگے۔
ہر شخص ہی محروم ہے ۔ کسی نہ کسی پہلو سے ادھورا ہے
نہیں شہروز بھائی ۔ ہر شخص محروم نہیں ہے۔ اگر ایسا ہوتا تو محرومی کا احساس کبھی نہ جاگتا۔ کسی کو اللہ میانے بساط سے بڑھ کر نواز دیا ہے تو کسی کو بساط بھر بھی نہیں ۔
وہ جو گھٹنوں میں چہرہ چھپائے بیٹھی تھی، چھوٹی آپا کی بات پر چونکی اور سر اٹھا کر ان کی طرف دیکھنے لگی۔
وہ کہہ رہی تھیں ۔
انسانوں کے درمیان یہ تفریق گو کہ خود اس کی اپنی پیدا کردہ ہے لیکن ساتھ ہی اس نے یہ بھی کہ دیا کہجو بلندی پر کھڑا ہے ، وہ بستی والے کو تھام لے اور ہم انسانوں نے اس تفریق کو تو قبول کر لیا
لیکن ا س کی دوسری بات پر عمل نہیں کرتے ۔ بلندیوں کو چھونے والے پستیوں کی طرف حقارت سے دیکھتے ہیں۔
آپ کہیں گے شہروز بھائی کہ سب ایک جیسے نہیں ہوتے اور میں بھی مانتی ہوں کہ سب ایک جیسے نہیں
ہوتے لیکن زیادہ تعداد ان لوگوں کی ہے جن کی میں بات کر رہی ہوں ۔
مجھے آپ سے اتفاق ہے ۔ وہ کہنے لگے۔ لیکن یہ جو معاشرتی یا طبقاتی فرق کو آپ نے بلندی اور
پستی کا نام دے دیا ہے تو یہاں میں اختلاف کروں گا۔ پتا نہیں آپ کے تصویر میں بلندی کیا ہے۔میں توجب سر اٹھا کر دیکھتا ہوں تو ہندی پر صرف آسمان ہی نظر آتا ہے جو بلا امتیاز سب پر سایہ فگن ہے اور جسے ہم میں سے کوئی بھی نہیں چھو سکتا۔
قدرے توقف کے بعد کہنے لگے ۔ اور گہرے پاتالوں کا نام پستی ہے ۔ میرے نزدیک پاتال یں وہی گرتاہے جو اپنے کردار کے ہر پہلو سے ادھورا ہو اور جو اپنی آبرو کی حفاظت نہ کر سکے۔ ایسا شخص جو خود اپنے ضمیر کی عدالت سے سرخرو نہ ہو سکے۔ اُسے کوئی دوسرا کیسے تھامے گا بھلا ہے۔
پیارے ریڈرز !
السلام علیکم! 👋
ہم جانتے ہیں کہ ایک اچھا ناول ڈھونڈنا کتنا مشکل ہوتا ہے۔ کبھی لنک نہیں ملتا، تو کبھی ویب سائٹ نہیں کھلتی۔ اسی مسئلے کے حل کے لیے ہم نے "Smart Urdu Novel Bank" تخلیق کیا ہے۔
یہ صرف ایک ویب سائٹ نہیں، بلکہ ایک "Smart Library" ہے جہاں آپ کو انٹرنیٹ پر موجود تقریباً ہر وہ ناول ملے گا جو پی ڈی ایف شکل میں موجود ہے۔
ایک چھوٹی سی جھلک:
عام ویب سائٹس پر آپ کو چند سو ناولز ملتے ہیں، لیکن ہمارے اس سسٹم میں ایک لاکھ سے زائد ناولز کے لنکس محفوظ ہیں! چاہے پرانا ڈائجسٹ ہو یا نیا ناول، بس نام لکھیں اور لنک حاضر۔
آزمانا شرط ہے! ابھی نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: 👇
.png)

Please share your valuable thoughts about this novel. We look forward to your comments.👇