میں سیلفش ہو گی تھی میں نے کسی کی خوشیاں روند کر اپنی خوشیاں چاہیں تھی اور ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ کسی کی خوشیاں چھین کر میں بھی خوش رہ سکتی۔
تمہیں پتا ہے بدعا سے بھی زیادہ بد تر کسی کی آہ ہوتی ہے۔ مجھے پتا ہے تم کبھی بھی میرا برا نہیں چاہ سکتے کبھی بھی مجھے بدعا نہیں دے سکتے مگر مجھے تمہاری خاموش بد عالگ گی۔ مجھے تمھارے آنسو کھا گئے۔
ے میں تم سے تمھاری خوشی چھینی اللہ نے مجھ سے میری خوشیاں چھین لی وہ بے تحاشہ روتی ہے، آج اتنے سالوں بعد وہ اپنے دل کا غبار نکالتی ہے۔
وہ اسے چپ نہیں کرواتا آج اسے رونے دیتا ہے کہ شاید اسکے دل کا بوجھ کچھ ہلکا ہو جائے۔ پلیز تم مجھے معاف کر دو میں نے تمھارے ساتھ بہت غلط کر دیا سعد پلیز ہو سکے تو مجھے اس زندگی میں ہی معاف کردینا۔۔۔۔۔۔ آنسو اسکی آنکھوں سے جاری رہتے ہیں اور وہ روتے روتے ہی وہاں سو جاتی ہے