Mein Aur Tum By Zeenia Sharjeel

Mein Aur Tum By Zeenia Sharjeel


اب تو سنجیدہ ہو جاؤں گا چاچو بابا نے بتایا نہیں آپ کو دو ماہ بعد میرے ہاتھ پیلے ہونے والے ہیں

حسن دانت نکال کر شرمانے کی ایکٹنگ کرتا ہوا حیدر سے بولا جس پر حیدر افسوس سے حسن کو دیکھتا ہو ابولا

"تمہارے سپلی میں دیئے ہوئے پیپرز کلیئر ہوئے اب کی بار۔۔ کیا نتیجہ نکلا اس کا"

حیدر حسن کی لا پر واہ اند از کو دیکھتا ہوا اس سے پوچھنے لگا حسن پچھلے دوسالوں سے اپنے پیپرز کو کلیئر کرنے کی

کوشش میں ناکام تھا

پوری امید ہے اب کی بار کلیئر ہو جائے گیں، اس بار دس ہزار جو اوپر سے دیئے ہیں"

حسن فروٹ باسکٹ میں سے سیب نکال کر دانتوں سے کتر تا ہوا حیدر کو اپنا کارنامہ بتانے لگا جس پر حیدر کو  مزیدافسوس ہوا 

یوں پیسے دینے کی بجائے ایک بار دل لگا کر پڑھ لو تو کیا حرج ہے، کیوں اپنا قیمتی وقت ضائع کرنے میں لگے ہو ۔۔۔ اور جو چند ماہ پہلے تمہیں باہر جانے کا دورہ پڑا تھا اُس کا کیا بنا حسن کی لاپر واہ طبعیت کی وجہ سے اس کے لئے فکر مند ہو تا اس سے پوچھنے لگا


 

Post a Comment (0)
Previous Post Next Post