جمیلہ ہاشمی کے ناول "تلاشِ بہاراں" کا بنیادی موضوع عورت ہے۔ یہ ناول ہندوستانی معاشرے میں عورت کی حیثیت اور اس پر ہونے والے ظلم و جبر کی کہانی ہے جو صنفی امتیاز اور معاشرتی پاںندیوں میں جکڑی ہوئی ہے۔
ناول کا مرکزی کردار کنول کماری ٹھاکر ہے جو ایک مضبوط، باشعور اور باوقار عورت ہے۔ وہ خاموشی سے ظلم سہنے کے بجائے سوال اٹھاتی ہے، احتجاج کرتی ہے اور سماج کی غلط روایات کو چیلنج کرتی ہے۔ وہ مرد کے برابر ہی نہیں بلکہ کئی معاملات میں اس سے زیادہ مضبوط ہے۔ اسی لیے وہ ناول کے کرداروں کے لیے ہیروئن کی بجائے ایک دیوی کا درجہ رکھتی ہے۔
ناول کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ نریٹر (یعنی داستان گو) مرد ہے اور کہانی اس کی نظر سے بیان کی گئی ہے جو قاری کو یہ موقع دیتا ہے کہ وہ عورتوں اور اس معاشرے میں درپیش ان کے مسائل کو سماج کے وسیع تناظر میں دیکھے۔ ناول میں مصنفہ نے کسی ایک نظریے کو مسلط نہیں کیا بلکہ کئی مؤقف سامنے رکھ کر فیصلہ قاری پر چھوڑ دیا ہے۔
ناول کا آخری حصہ تقسیمِ ہند کے پس منظر میں لکھا گیا ہے، جہاں مذہبی جنون اور فسادات نے انسانیت کا روند ڈالا۔ صدیوں سے ساتھ رہنے والے ہندو اور مسلمان ایک دوسرے کے دشمن بن گئے اور ان کے اس جنون اور نفرت کا سب سے بڑا نشانہ عورتیں بنیں۔ گھروں میں موجود عورتیں تک محفوظ نہ رہیں۔ کنول کماری ٹھاکر کے کالج پر بھی حملہ کیا گیا مگر کنول نے مزہب کی تفریق کیے بغیر لڑکیوں کی حفاظت کی اور اس حفاظت کے نتیجے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔
اگر پلاٹ کے اعتبار سے دیکھا جائے تو یہ ناول روایتی کہانی نہیں مگر مصنفہ نے اپنے اسلوب، منظر نگاری، لفظوں کے انتخاب اور اندازِ بیان سے اسے اس قدر دلکش بنا دیا ہے کہ طوالت کے باوجود قاری ایک لمحے کو بھی بور نہیں ہوتا۔ یہ کہانی صرف اور صرف اندازِ تحریر کی وجہ سے میری پسندیدہ ترین ہے۔ (ہو سکتا ہے کچھ کو یہ بور لگے یا پسند نہ آئے۔ ) مگر یہ ناول مجھے بے حد پسند آیا ❤️
اور اس قدر کہ پڑھا میں نے پی ڈی ایف میں تھا لیکن بک فئیر سے کتاب بھی خریدی۔ اسی سال دوبارہ پڑھوں گی انشاء اللّٰہ۔
Review By:
@ereads._
Download Talash E Baharan Novel Novel by Jameela Hashmi
نوٹ :
یہ ناول ریویو محض ایک قاری کے ذاتی احساسات اور مشاہدات کی عکاسی کرتا ہے۔
ہم ہمیشہ اپنے قارئین کو یہی مشورہ دیتے ہیں کہ کسی بھی کتاب کے بارے میں
حتمی رائے قائم کرنے سے پہلے اسے خود ضرور پڑھیں، کیونکہ ہر کہانی ہر دل میں
الگ انداز سے اترتی ہے اور ہر قاری کا تجربہ منفرد ہوتا ہے۔
اگر آپ اس ریویو
سے متفق نہیں ہیں تو آپ کی رائے بھی ہمارے لیے اتنی ہی قابلِ احترام ہے۔
آپ اپنے تاثرات، ریویو یا مختلف نقطۂ نظر کمنٹ سیکشن میں ضرور شیئر کریں،
کیونکہ کتابوں پر صحت مند گفتگو ہی ادب کو زندہ اور متحرک رکھتی ہے۔
..
Post Tags
Talash E Baharan Novel PDF, Jameela Hashmi Novels, Download Urdu Novel, Read Online Urdu Novel, Talash E Baharan Novel Review
..
"اردو ادب کا خزانہ، اب صرف ایک کلک پر!"
Smart Urdu Novel Bank
پیارے ریڈرز !
السلام علیکم! 👋
ہم جانتے ہیں کہ ایک اچھا ناول ڈھونڈنا کتنا مشکل ہوتا ہے۔ کبھی لنک نہیں ملتا، تو کبھی ویب سائٹ نہیں کھلتی۔ اسی مسئلے کے حل کے لیے ہم نے "Smart Urdu Novel Bank" تخلیق کیا ہے۔
یہ صرف ایک ویب سائٹ نہیں، بلکہ ایک "Smart Library" ہے جہاں آپ کو انٹرنیٹ پر موجود تقریباً ہر وہ ناول ملے گا جو پی ڈی ایف شکل میں موجود ہے۔
ایک چھوٹی سی جھلک:
عام ویب سائٹس پر آپ کو چند سو ناولز ملتے ہیں، لیکن ہمارے اس سسٹم میں ایک لاکھ سے زائد ناولز کے لنکس محفوظ ہیں! چاہے پرانا ڈائجسٹ ہو یا نیا ناول، بس نام لکھیں اور لنک حاضر۔
آزمانا شرط ہے! ابھی نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: 👇
Please share your valuable thoughts about this novel. We look forward to your comments.👇