فاںٔزہ افتخار ایک جانی مانی مصنفہ ہے جو کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے ۔ مصنفہ کی خوبی یہ ہے کہ وہ ہر طرز کی کہانی میں مزاح پر مظبوط گرفت رکھتی ہے جس کی وجہ سے پڑھنے میں یار سچ میں بہت مزہ آتا ہے ۔ (یہ یار یہاں پہ پرسنل تھا سچ میں ان کا مزاح افففففف کمال ہوتا ہے 😅)۔
رومانیت اور معاشرے کے مسائل کے بارے میں اپنے ہی انداز میں بات کرنا فاںٔزہ افتخار کا خاصہ ہے ۔ مصنفہ نے اپنے اس ناول میں مڈل کلاس طبقے کے لوگوں اور ایسے لوگوں کی کہانی لکھی ہے جو اپنے لیے دو وقت کی روٹی گند اور کوڑے کرکٹ میں تلاش کرتے ہے۔
🥀 کہانی کا مرکزی کردار گلابو/ گل ہے۔ یہ ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جوبے حس و بے غیرت ماں باپ کے گھر پیدا ہوئی تھی۔ ایک ایسا گھر جس کے ہر کونے سے کسمپرسی اور بد حالی ٹپکتی رہتی تھی۔ بچپن سے اس نے ماں باپ کی شکل میں ایسے لوگوں کو دیکھا تھا جو اپنے عیش و آرام کے لئے اپنی بیٹیوں کی عزت کو دو کوڑی کا کرکے انہیں کہی بھی بیچ دے دیتے تھے ۔ سا را کھیل، سارا مسٔلہ پیسوں کا تھا ۔ وہ ایک ایسی لڑکی تھی جو ایک چنگڑ خانے کے گھر نفاست شخصیت لیے پیدا ہوئی تھی ۔
🥀 قسمت اس پر مہربان ہوئی اور اسے شہر میں اپنی استانی کے توسط سے فیکٹری میں جاب ملی اور وہ وہاں چلی گئی ۔ زندگی کے کٹھن سفر کے بیچ اسے ایک شخص ملا اور وہ دھیرے دھیرے اس کی محبت میں مبتلا ہوگئی (ایسے بہت غصہ آتا ہے 🙃)۔ گل کا مسٔلہ یہ تھا کہ اس نے ساری زندگی کسی سے بھی محبت نہیں کی تھی اور جب اسے یاسر ملا تو وہ اسے کسی بت کی طرح پوجنے لگی (عشق ہوگیا تھا اپنی لڑکی کو آسان الفاظ میں 🥱)۔
🥀یاسر کا کردار ایک ایسے الجھے ہوئے مرد کی طرح تھا (جو محبت ہے نہیں ہے کرتے رہ جاتے ہے بس )۔ مصنفہ اس کردار کے ذریعے یہ عکاسی کرتی ہے کہ جو چیز ہماری دسترس میں ہوتی ہے اسکی قدر وقیمت دھیرے دھیرے گھٹنے لگتی ہے اور جو چیز ہماری پہنچ سے دور ہو دل میں اسے پا لینے کی خواہش جنم لیتی ہے ۔
کہانی میں ایک دوسرے خاندان کا ذکر بھی ہے ۔گل کس طرح اور کس انداز سے ان سے ملتی ہے ؟ یہ آپ کو پڑھ کے مزہ آۓ گا۔ گل کے اندھے عشق کی زد میں کون کون آیا ؟ یہ ایک بہت ہی دلچسپ بات ہے ۔👿 پڑھ لے بھئی
Review By:
@mannureadsnrambles
Download Daasi Dholan Yar De Novel by Faiza Iftikhar
نوٹ :
یہ ناول ریویو محض ایک قاری کے ذاتی احساسات اور مشاہدات کی عکاسی کرتا ہے۔
ہم ہمیشہ اپنے قارئین کو یہی مشورہ دیتے ہیں کہ کسی بھی کتاب کے بارے میں
حتمی رائے قائم کرنے سے پہلے اسے خود ضرور پڑھیں، کیونکہ ہر کہانی ہر دل میں
الگ انداز سے اترتی ہے اور ہر قاری کا تجربہ منفرد ہوتا ہے۔
اگر آپ اس ریویو
سے متفق نہیں ہیں تو آپ کی رائے بھی ہمارے لیے اتنی ہی قابلِ احترام ہے۔
آپ اپنے تاثرات، ریویو یا مختلف نقطۂ نظر کمنٹ سیکشن میں ضرور شیئر کریں،
کیونکہ کتابوں پر صحت مند گفتگو ہی ادب کو زندہ اور متحرک رکھتی ہے۔
..
Post Tags
Daasi Dholan Yar De PDF, Faiza Iftikhar Novels, Download Urdu Novel, Read Online Urdu Novel, Daasi Dholan Yar De Review
..
"اردو ادب کا خزانہ، اب صرف ایک کلک پر!"
Smart Urdu Novel Bank
پیارے ریڈرز !
السلام علیکم! 👋
ہم جانتے ہیں کہ ایک اچھا ناول ڈھونڈنا کتنا مشکل ہوتا ہے۔ کبھی لنک نہیں ملتا، تو کبھی ویب سائٹ نہیں کھلتی۔ اسی مسئلے کے حل کے لیے ہم نے "Smart Urdu Novel Bank" تخلیق کیا ہے۔
یہ صرف ایک ویب سائٹ نہیں، بلکہ ایک "Smart Library" ہے جہاں آپ کو انٹرنیٹ پر موجود تقریباً ہر وہ ناول ملے گا جو پی ڈی ایف شکل میں موجود ہے۔
ایک چھوٹی سی جھلک:
عام ویب سائٹس پر آپ کو چند سو ناولز ملتے ہیں، لیکن ہمارے اس سسٹم میں ایک لاکھ سے زائد ناولز کے لنکس محفوظ ہیں! چاہے پرانا ڈائجسٹ ہو یا نیا ناول، بس نام لکھیں اور لنک حاضر۔
آزمانا شرط ہے! ابھی نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: 👇
Please share your valuable thoughts about this novel. We look forward to your comments.👇