ارے یہ بہت سستی ہے۔ کوئی مہنگی چیز دکھائیے جناب۔۔
تزئین نے منہ بنا کر کہا، بلاشبہ قیمت سن کر اسے مایوسی ہوئی تھی ۔ شرٹ اسے پسند آئی تھی مگر آؤٹ
آف بجٹ تھی۔ پہلے اسے پر فیوم پسند آیا تھا اور اس کی قیمت اس شرٹ سے بھی زیادہ تھی۔ وہ پہلے ہی غصے میں
بھری ہوئی تھی شرٹ کی قیمت سن کر مزید غصے میں آگئی۔
اس شرٹ کی خوبی کیا ہے بائی داوے ... اس کو پہن کر انسان ٹام کروز لگنے لگتا ہے؟“
وہ تنک کر بولی مگر سیلز مین نے اس کے لہجے کی سختی کا برا مانے بغیر ایک اور شرٹ اس کے سامنے رکھی۔
آپ ۔ یہ دیکھ لیجئے یہ اس سیزن کا موسٹ فیورٹ کلر ہے۔ اولی ایٹ ہنڈرڈ رو پیز ۔
مگر وہ دونوں شرٹس تزئین کی جیب کے لیے نا قابل برداشت تھیں ۔ وہ مایوسی سے تھینک یو کہہ
کر اپنی ہی دھن میں مڑی اور پیچھے آنے والی لڑکی سے ٹکرا گئی۔
آئی ایم سوری ۔ اس لڑکی نے کندھا سہلاتے ہوئے معذرت کی ... حالانکہ غلطی اس کی نہیں
تھی۔ مریم نے بھی اس صورتحال سے اکتا کر لڑکی کی جانب دیکھا اور چونک سی گئی۔ وہ لڑکی بھی شاید مریم کو
پہچاننے کی کوشش کر رہی تھی۔
" تم --تم ---ہم پہلے بھی مل چکے ہیں نا۔