ایک خوبصورت اور ہلکی پھلکی سی کتاب… ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے سرد دن میں دھوپ کی گرماہٹ مل جائے۔ لکھنے کا انداز بےحد پسند آیا۔ اس کتاب میں سب کچھ تھا: مزاح، بہترین کہانی، اور سب سے اہم بات… ایک بہت ہی اہم سماجی مسئلے پر بات کی گئی، یعنی “منشیات کا استعمال” یہ کتاب قاری کو ہنساتی ہے، رلاتی ہے ، اور بہت سی باتوں کو سوچنے پر مجبور کرتی ہے … کہ منشیات کا استعمال کیسے خوشحال گھروں کو برباد کر دیتا ہے اور یہ صرف اس شخص کو ہی متاثر نہیں کرتا جو اسے استعمال کر رہا ہے، بلکہ پورے خاندان پر اثر ڈالتا ہے۔
چلیں، اب کرداروں کی بات کرتے ہیں… میرے پسندیدہ کرداروں میں مومن، ماحور، دادا، اور شاہویز شامل ہیں۔ اور دادا اور شاہویز کے درمیان ہونے والی مزاحیہ گفتگو تو حد سے زیادہ مزےدار تھیں 😭😂
🌻مومن کا کردار بےحد پسند آیا! مومن ماحور کے لیے کتنا خالص تھا… وہ ہمیشہ اس کے لیے بہترین چاہتا تھا، کتنا نرم دل تھا، اس کے اور اس کے بہن بھائیوں کے لیے۔
جب عدیل پاشا نے کہا، “عاشق ہو؟” اور مومن نے جواب دیا، “محافظ ہوں،” اور پھر اس نے یہ بات سچ کر دکھائی۔