Bharam Baqa Batil novel by Mehrunisa Shahmeer

  بھرم ،بقا ،باطل کی پہلی قسط ریلیز ہو گی - ۔  

Novel cover of Bharam Baqa Batil novel by Mehrunisa Shahmeer


بهرم ،بقا،باطل
یہ کہانی میرے دماغ میں تب آئی جب میں بخت کے آخری ابواب لکھ رہی تھی۔ایک جھلک،ایک خیال محض ایک ہیولہ بھی لکھاری کو ایک مکمل کہانی تھما دیتا ہے میرے ساتھ بھی یہی ہوا،اور ہر لکھاری کی طرح ایک نئی کہانی دماغ میں آنے پہ میرا بھی خیال یہی تھا کہ مجھے سب سے پہلے اسکو لکھ لینا چاہیے۔بخت لکھنے کے درمیان ہی میں نے لکھنا شروع کر دیا باقیوں کا نہیں پتا لیکن مجھے اگر کسی بھی چیز کا شوق ہونے لگے تو میں اس کام میں ہاتھ ضرور ڈالتی ہوں(تاکہ پتا چلے کیوں نہیں ڈالنا تھا)خیر آدھی قسط لکھ کر میں نے کام چھوڑ دیا کیونکہ مجھے بخت لکھنا تھا۔
اسکے بعد بسمل،بوگی نمبر بارہ،باب دہر اور پھر بسمل کے اختتامی ابواب،میں مصروف ہوگئی لیکن میرا دل اس کہانی کے ساتھ جڑا رہا۔
ستمبر 2024 میں بسمل ختم کرنے کے بعد میں نے ایک تاریخی فکشن پہ کام شروع کیا لیکن مجھ سے لکھا نہیں گیا،میں نے ایک فینٹسی لکھنی چاہی لیکن بے سود۔بسمل کے بعد کام کرنے کی اتنی عادت ہو گئی تھی کہ جب مجھ سے کام نہیں ہوا تب میرا دماغ خراب ہونےلگا۔ایسا لگ رہا تھا جیسے میں لکھنا بھول گئی ہوں،پھر یونہی بیٹھے بیٹھےدسمبر میں برم،بقا،باطل کا مسودہ کھول لیا ارادہ تھا کہ اس کے جھول درست کروں گی مگر پتا ہی نہیں چلا کہ پہلی قسط کب مکمل ہوئی،کب میرے قریبی لوگوں نے اسے سراہا اور کب مجھے علم ہوا کہ مجھے یہی کہانی لکھنی ہے۔بے شک 
اللہ نے راستے بنائے،اسی نے علم دیا۔

اس دوران بلکہ میرے ساڑھے تین سالہ کیریئر کے دوران جہاں مجھے ہمت اور سپورٹ ملی وہاں کافی تنقيد اور ہتک کا سامنا کرنا پڑا۔میں کھڑی تھی،کیوں؟
مجھے آج تک سمجھ نہیں آیا کیوں؟

شاید لکھائی سے میری محبت،شاید میرا یہ مان لینا کہ میں اگلی بار بہتر کروں گی،یا شاید یہ کہ میرے پاس آپشنز کی کمی رہی ہے۔پیچھے مڑ کر دیکھنے پہ میرے پاس سب ہے لیکن لکھائی نہیں میں اسے چھوڑ نہیں سکتی۔
ہر نفرت،ہر جملے بازی،اور ہر ہتک نےمیرا دل زخمی کیا۔مجھے یہ مان لینے میں کوئی عار نہیں کہ میں حساس ہوں لیکن میں یہ بھی بتانا چاہتی ہوں کہ جو میرے ساتھ کھڑا ہے وہ میرا اللّه ہےجو مجھے ٹوٹ کر گرنے نہیں دے گا۔
میرے تمام قارئین آپ لوگوں نے مجھےجتنی محبت دی ہے میں کبھی اسے نہیں بھول سکتی۔آپ سب قيمتی ہیں۔
میرے دوست،میرے فیلو رائیٹرز آپ سب کا بے حد شکریہ آپ ہمیشہ میرے ساتھ رہے۔
جنہوں نے نفرت اور تنقید کی میرا ان سے بھی کوئی گلا نہیں،اللّه ہم سب سے راضی ہو۔
میلو ڈرامہ تو بہت ہوگیاخیر . . . . میرے نئے کام کے لیے دعائیں اور نیک تمنائیں دیجئے گا۔شکریہ❤️
مہرا لنسا شا ہمیر -


ذہن کے نہاں خانوں میں پنپتی قریباًتین برس پرانی کتھا۔
کبھی سوچا نہیں تھا کہ وقت اتنا آ جائے گا کہ میں اپنی پانچویں کتاب کے کرداروں کو آپ سے ملوا رہی ہوں گی،وقت کی اس تیز رفتاری سے فلحال تو میں خوش ہوں۔بے حد خوش۔


This Novel Is Running In Episodes


:Episode 01👉


Keep in Touch for upcoming Episodes



 آپ کو بار بار ویب سائٹ وزٹ کرنے کی ضرورت نہیں۔
میرا WhatsApp چینل جوائن کریں۔
 جیسے ہی ناول بھرم ،بقا ،باطل کی 
 نئی قسط آئے گی، اس کا لنک آپ کو چینل پر مل جائے گا۔

👇چینل جوائن کرنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

Post a Comment (0)
Previous Post Next Post