Novel Name: Akhri barsaat
Writer Name: Sameera Khan
Type: Fictional, Suspence, time travel, family drama
Status: Completed
پہلی بات یہ کہانی بہت سوچنے کے بعد میں نے لکھی ہے. شروعات سے ہی کچھ بہت سوچ کر، یہ میری پہلی لکھی کہانی نہیں ہے. مگر یہ پہلی ہے جو اردو میں ہے اور اردو میں پبلش ہو رہی ہے. ویسے تو اس میں بہت سارے پڑاؤں ہیں. مشکل، آسانی، غم، خوشی، ملنا، پچھرنا، مگر یہ مکمل ہے. مطلب مجھے نہیں لگتا کہ میں اسے کسی اور طریقے سے لکھتی یا کچھ اور انداز میں. میرے خیال میں یہ ایسی ہی آنی تھی.
ویسے تو اسے لکھتے وقت میں نے اس کے بہت سے نام سوچے. جیسے انتظار. میں نے یہ بہت بار سوچا. مگر اگر میں اس کہانی کو دیکھوں تو جو پل، جو احساس، جو ڈور کرداروں میں ہیں وہ ایسے ہی جڑ سکتی تھی. اسی نام سے جڑ سکتی تھی. ایسے ہی ہو سکتی تھی. یہ کہانی محبت کی کہانی ہے. کسی کے ملن کی کہانی ہے. کسی کے ملنے کی کہانی ہے. کسی کے مل کر بچھڑنے کی کہانی ہے کسی کے حاصل کی. کسی کے چھوڑ دینے کی. مجھے اس میں evil اور اچھائی دونوں دکھانی تھی.
مگر میں نے نہیں دکھائی وہ کردار اس کا مستحق نہیں تھا کہ وہ برا بنتا کبھی کبھی آپ بینا کسی ریگریٹ کے بھی تو کر سکتے ہیں جانے دے سکتے ہیں پھر چاہے وہ کتنا بھی ضروری کیوں نہ ہو ایک کوٹ جو مجھے بہت اچھا لگتا ہے
the girl who never believe in loveـ
the boy who gives thousands of reason for love۔۔۔۔!!!
یہ داستان کی طرح ہے کھٹی سی میٹھی سی مگر آپ اسے تب ہی جان سکتے ہیں جب جب آپ اسے پڑھیں گے اسے سمجھیں گے یہ محض الفاظ نہیں ہے احساس ہے اس کو لکھتے وقت یہ میرے ذہن میں بھی تھا ہر لمحہ گردش کرتے ہوئے مگر آج کا وہ دور ہے جب لکھنے والے تو ہے مگر پڑھنے والے نہیں ہے مگر وہ ختم تو نہیں ہوئے وہ ہے کچھ لوگ اب بھی ہیں جنہیں آج بھی کتابیں پسند ہیں مطالعہ کرنا پسند ہیں ویسے تو میں اسے کتاب کی صورت بھی چاہتی ہوں مگر کسی وجہ سے میں اسے کتاب کی صورت میں پبلش نہیں کر سکیں
مگر آج کے دور میں سب تو برا نہیں ہے مجھے ایک ایسا پلیٹ فارم ملا ہے جہاں میں آن لائن بھی اسے لوگوں تک پہنچا سکتی ہوں اور اگر کبھی یہ کتاب بنتی ہے تو جیسے ایک خواب پورا ہوگا بھلے ہی پڑھنے والے ختم ہو گئے ہوں مگر آج بھی لکھنے والے کو ،لکھنے کا شوق ہے آج بھی کچھ لوگ ایک لکھاری بننا چاہتے ہیں رائیڈر بننا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ لوگ انہیں پڑھیں تو خیر میں بس اتنا کہوں گی کہ یہ کہانی دل سے لکھی گئی ہے دل تک پہنچانے کے لیے یہ کھٹی میٹھی داستان ہے محبت کی داستان کسی ایسی کی محبت جو محبت میں پا لینا نہیں چھوڑ دینا بھی جانتے ہیں وہ بھی مسکراہٹ کے ساتھ ویسے تو یہ تھوڑی دراؤنی بھی ہے رومنٹک بھی ہے سسپنس بھی ہے فیملی ڈراما بھی ہے وقت کا چکر بھی ہے
گزرا زمانہ بھی ہے تو آنے والا کل بھی ہے کوئی ٹائم ٹریولنگ بھی ہے مگر ۔۔ مگر آپ اسی تب ہی جان سکتے ہیں جب آپ اسے پڑھیں میں آپ کو یقین سے یہ کہہ سکتی ہوں کہ اسے پڑھ کر آپ لطف اندوز ضرور ہوں گے مگر اگر آپ اسے سمجھنا اور جانا چاہتے ہیں تو آپ کو اسے محسوس کرنا ہوگا اس احساس کو محسوس کرنا ہوگا تو چلیں شروع کرتے ہیں ایک نئی دنیا کا سفر ۔۔۔۔۔۔ باقی اور ایک بات جو میں کہوں گی
اس کہانی میں بتائی گئی بہت ساری چیزیں صرف فکشنل ہیں جیسے ٹائم ٹریولنگ اور اس کو کرنا باقی اسے جو بھی پڑھیں گا اگر اسی پسند آتی ہے تو آپ مجھے میرے اس ای میل پر کہہ سکتے ہیں sameeraartsport@gmail.com آپ کی رائٹر سمیرا خان اب کچھ کہانی کے بارے میں۔!!
جب بارش نے برسنا شروع کیا، تو صرف زمین نہیں بھیگی — کئی دلوں کی تقدیریں بھی بدل گئیں۔ اُوٹی کی پُرکیف وادیوں میں زویہ اور باسل کی کہانی نے جنم لیا۔ ایک بچپن کی محبت، جو وقت کے ساتھ بکھر گئی۔ لیکن ایک دن، ایک پراسرار قتل، ایک بےگناہ لڑکی کی گرفتاری، اور برسوں بعد واپس پلٹتا ہوا وہ شخص... سب کچھ بدل کر رکھ دیتا ہے۔ باسل کی واپسی صرف انصاف کی تلاش نہیں، بلکہ وقت سے جنگ کا آغاز تھی۔ وکیل سبا، جو خود باسل کے ماضی کا ایک باب ہے، ایک ایسی سچائی سے پردہ اٹھاتی ہے جو دلوں کو چیر دے۔ محبت، جرم، یادیں، اور وقت — کیا کوئی سب کو ایک ساتھ جیت سکتا ہے؟ کیا وقت میں واپس جا کر تقدیر کو بدلا جا سکتا ہے؟ یا کچھ کہانیاں صرف "آخری برسات" میں ہی مکمل ہوتی ہیں؟