
یہ ناول ایک ایسے لڑکے کی زندگی پر مشتمل ہے جو کہ ایک فیملی ٹراما سے گزرتا ہے۔ اس میں پہلے ایک خوشگوار فیملی کو دکھایا گیا ہے اور پھر اچانک سےاس فیملی میں کچھ مسائل آتے ہیں جس کی وجہ سے لڑکے کی ذہنی حالت پر اثر پڑتا ہے مگر پھر وہ مسائل اسے اللّٰہ کے قریب کر دیتے ہیں جس سے وہ یہ بات سمجھتا ہے کہ ہر چیز میں اللّٰہ تعالیٰ کی کوئی نہ کوئی حکمت ہے ۔ سمپلی یہ ناول اللّٰہ تعالیٰ کی حکمتوں پر مشتمل ہے۔ اس کے علاؤہ یہ ناول ہیرو اور ہیروئین کی بچپن کی محبت اور لڑائی، جھگڑا پر مشتمل ہے ۔
نعمان: کہانی کا مرکزی کردار ۔۔۔لوگوں کی آنکھیں دیکھ کر ان کے دل کے حال جان لینے والا شخص ۔۔۔جو کہ اپنی فیملی سے بےحد محبت کرتا ہے اور اپنی فیملی سے زیادہ اللّٰہ سے محبت کرتا ہے۔۔اپنے ہر مسئلے کے پیچھے اللّٰہ تعالیٰ کی حکمت کو جاننے کی کوشش کرتا ہے اور اللّٰہ تعالیٰ کی حکمتوں کو جان لینے کے بعد اس کا ایمان اللّٰہ تعالیٰ پر مزید بڑھ جاتا ہے ۔
عنایہ: کہانی کی مرکزی کردار ۔۔۔گہری آنکھوں اور لمبے بالوں کی حامل لڑکی۔۔۔ جو کہ اپنی زندگی میں آنے والے ہر چھوٹے سے چھوٹے سے مسائل کو بہت سنجیدہ لیتی ہے اور اللّٰہ تعالیٰ سے گلے شکوے کرنے لگتی ہے۔۔۔
قارئین کے لیے سبق: قارئین کے لیے اس ناول میں سب سے بڑا سبق یہ ہے کہ وہ اس سے یہ جان پائیں گے کہ ہر چیز کے پیچھے رب العالمین کی کوئی نہ کوئی حکمت ہوتی ہے جس طرح سورت کہف میں حضرت موسیٰ اور حضرت خضر علیہ السلام کے واقعے سےوگوں کو بتایا گیا کہ اللّٰہ تعالیٰ کا کوئی بھی کام بے مقصد نہیں ۔۔۔کسی کی اچانک موت، کسی کے ایکسیڈینٹ ، کسی کے چھوٹے سے نقصان کے پیچھے اللّٰہ تعالیٰ کی بہت بڑی بڑی حکمتیں چھپی ہوتی ہیں لہذا انسان کو اللّٰہ سے گلے ، شکوے اور شکایات میں جلدی کرنے کی بجائے کچھ دیر تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے ، پھر وہ خود ہی جان جائے گا کہ اللّٰہ اس پر برس وقت کیوں لایا تھا۔۔۔ مزید یہ کہ اس میں اللّٰہ تعالیٰ سے حقیقی محبت کو اُجاگر کیا گیا ہے ۔
About Writer
مجھے اردو ادب سے محبت
بچپن سے ہی ہے۔ میں نے تقریباً پانچویں کلاس میں اپنی پہلی بے ترتیب سی تحریر لکھی تھی جو کہ ابھی بھی میرے پاس محفوظ ہے اور اسے دیکھ کر میرے لکھنے کا حوصلہ کم ہونے کی بجائے مزید بڑھتا ہے۔ مزید یہ کہ میں اپنی انساپئریشں خود ہوں۔۔۔ مجھے لکھنے میں سکوں ملتا ہے اور جس وقت میں قلم اٹھاتی ہوں تو میرے ذہن میں پزیرائی یا کسی کی حوصلہ فزائی کا خیال نہیں ہوتا۔۔۔بس مجھے اتنا پتہ ہوتا ہے کہ مجھے لکھنا ہے اور لوگوں کو اللّٰہ سے حقیقی محبت کی پہچان کروانی ہے۔
۔کیونکہ اصل زندگی کا مزہ تب ہی آتا ہے جب انسان اللّٰہ سے محبت کرنا سیکھ جاتا ہے۔۔۔
Connect With Writer