اللہ سے کیوں نہیں ڈرتے تم اتنے مہنگے مکئی کے دانے کون دیتا ہے؟"
میں بیچتا ہوں ۔.
بہت مہنگے ہیں۔“
تو تم مت کھاؤ۔“
ہمارے گاؤں میں اپنے مکئی کے کھیت ہے سمجھے۔۔۔
تو تم بھی مکئی کے پاپ کورن بیچا کرو، یہاں کیا کر رہی ہو؟“
کنیز فاطمہ نے اس جیسا بد تمیز انسان زندگی میں پہلی بار دیکھا تھا۔ وہ دونوں بحث میں الجھ رہے۔ ایک منٹ، پانچ منٹ، دس منٹ اور تیرویں منٹ میں وہ میٹھے پاپ کورن کی کون تھامے شیشوں میں بند اس عمارت میں گھوم رہی تھی مگر وہ نیلی آنکھیں کنیز فاطمہ کا پیچھا کرتی رہی تھیں۔۔
وہ دونوں اس بات سے بخوبی واقف تھے۔۔