تمہیں لگتا ہے کہ تم نے مارا ہے فیری کو ؟۔۔۔ نہیں۔۔ تم نے نہیں مارا اس عورت نے سامنے جلتی آگ کو
دیکھ کر پر اسرار انداز سے کہا۔
" پھر ۔۔۔ کس نے مارا؟ سٹڈ کی سانس ہی اٹک گئی اس کی بات پر ۔
"میرے ساتھیوں۔۔ تم نے غلط مواد دیا تھا۔۔ ہاتھ تمہارا تو تھا پر طاقت ہماری تھی تم کسی کو گولی نہیں مار
سکتی۔۔۔ تمہیں تو پسٹل پکڑنی بھی نہیں آتی " اس عورت نے آگ پر نظریں گارتے کہا۔
سڈ کے اندر ایک دم سے خوف امنڈ آیا۔
"مطلب۔۔م۔۔میرے۔۔ اند ۔۔ اندر۔۔۔ کوئی تھا؟" وہ خوف سے بولی۔
اس عورت نے زر اسی نظر اس پر ڈالی۔
"کوئی تمہارے اندر نہیں تھا۔۔۔۔ تم کسی قبضے میں تھی
عورت نے جواب دیا۔