جی خادم “ وہ سرخم کر کے مسکرایا۔
مجھ پر یہ مہربانی کیوں؟ اس کا منہ بن گیا تھا۔ تپ کر پوچھا۔
کیونکہ آپ میری بیوی ہیں۔ آپ کے اخراجات اٹھانا اور بل ادا کرنا اب میری ذمےداری ہے اور ویسے بھی میں نے سنا ہے کہ مہربانی کرنے سے لوگ مہربان ہو جاتے ہیں ۔
وہ مسکراتے ہوئے اس کے چہرے کو دیکھتے بولا تو وہ سرخ پڑ گئی۔ ارے! صائم بھائی آپ عظمی بھا بھی اپنی شاپنگ مکمل کر کے اس طرف آئیں تو صائم کو خوش گوار حیرت سے دیکھا۔ السلام و علیکم بھا بھی ! صائم نے مسکراتے ہوئے سلام کیا۔
وعلیکم السلام ! آپ یہاں کیسے؟ دیکھ لیں بھا بھی ! دل کو دل سے راہ ہوتی ہے۔ ہم تو اپنی بیگم صاحبہ کی کشش میں یہاں کھنچے چلے آئے ہیں۔ ان کو شاپنگ کرا دی ہے۔ تو یہ خفا ہو رہی ہیں۔ صائم رحمن نے کرن کے چہرے کو بغور دیکھتے ہوئے کہا۔
یہ تو پاگل ہے۔“
بھا بھی! پاگل تو ہم بھی ہیں۔ مگر ان کے پیار میں “ صائم رحمن نے آہستگی سے کہا کرن دیا اور غصے سے سرخ چہرہ لئے وہاں سے ہٹنے لگی تو صائم رحمن نے اس کی چادر کا پلو پکڑ لیا۔
ایک منٹ جلدی کیا ہے اکٹھے چلتے ہیں ۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا اور شاپنگ کا بل ادا کر کے شاپنگ بیگ اٹھا لیا۔ جو کرن چھوڑ چکی تھی۔ چلتے بھا بھی ! آپ کو اچھی سی آئس کریم کھلاتا ہوں۔“
اس ٹھنڈ میں آئس کریم اُف ۔ وہ ہنس دیں اور تینوں دکان سے باہر نکل آئے۔
کچھ لوگوں کا مزاج بہت گرم ہو رہا ہے۔ ان کے لئے تو آئس کریم ہی ٹھیک رہے گی۔ شاید آئس کریم کی ٹھنڈک سے ان کا غصہ ٹھنڈا پڑ جائے صائم رحمن کا اشارہ کرن کی طرف تھا۔
Read Complete novel here
پیارے ریڈرز !
السلام علیکم! 👋
ہم جانتے ہیں کہ ایک اچھا ناول ڈھونڈنا کتنا مشکل ہوتا ہے۔ کبھی لنک نہیں ملتا، تو کبھی ویب سائٹ نہیں کھلتی۔ اسی مسئلے کے حل کے لیے ہم نے "Smart Urdu Novel Bank" تخلیق کیا ہے۔
یہ صرف ایک ویب سائٹ نہیں، بلکہ ایک "Smart Library" ہے جہاں آپ کو انٹرنیٹ پر موجود تقریباً ہر وہ ناول ملے گا جو پی ڈی ایف شکل میں موجود ہے۔
ایک چھوٹی سی جھلک:
عام ویب سائٹس پر آپ کو چند سو ناولز ملتے ہیں، لیکن ہمارے اس سسٹم میں ایک لاکھ سے زائد ناولز کے لنکس محفوظ ہیں! چاہے پرانا ڈائجسٹ ہو یا نیا ناول، بس نام لکھیں اور لنک حاضر۔
آزمانا شرط ہے! ابھی نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: 👇


Please share your valuable thoughts about this novel. We look forward to your comments.👇