تم تہہ خانے میں گئی تھی ؟
ہر گز نہیں آئے کت نے فوراً کہا۔ ” تم جانتے ہو میں کبھی وہاں اکیلی جانے کی غلطی نہیں کرتی ۔ فلک بوس کے اس حصے میں ...
عجیب سی وحشت ہوتی ہے مجھے ۔“ اس نے جھر جھری لیتے ہوئے کہا تھا۔
وسامہ اس کے انداز پر ہنسا۔ ڈرپوک ..
ڈرپوک ہوں تو ڈرپوک ہی سہی .. وہ کندھے اچکا کر لیکن لا پرائی سے بولی۔ لیکن اکیلی تہہ خانہ تو کیا فلک بوس کے کسی حصے میں گھومنے کی ہمت نہیں کر سکتی ہیں ؟
ارے ایسی کیا بات ہے یہاں؟“
اتنی پرانی عمارت ہے۔ یہ اور بہت عرصہ غیر آباد بھی رہی ہے ۔ سنا ہے ایسی جگہوں پر بھوت پریت ، روحیں بسیرا کر لیتی ہیں ... اگر کسی روز کوئی جن میرے سامنے ہی آکر کھڑا ہو گیا تو میں تو ایک منٹ میں بے ہوش ہو جاؤنگی۔“ آئے کت نے مزاحیہ سے انداز میں کہاتھا لیکن وسامہ چونک سا گیا۔
اسے بے ساختہ بچپن میں سنی ہوئی اس ہندو عورت کی کہانیاں یاد آئی تھیں جسے ڈیڑھ سو سال پہلے فلک بوس کے تہہ خانے میں قتل کر دیا گیا تھا۔ قتل کا سبب اس عورت کے کردار کا داغدار ہونا تھا اور افواہ مشہور تھی کہ اس عورت کی روح قلعہ فلک بوس میں بھٹکتی پھرتی ہے۔ گو کہ اس بات کا کوئی واضح ثبوت نہیں تھا نہ ہی کسی نے اب تک اس عورت کو فلک بوس میں پھرتے دیکھا تھا۔ کچھ من گھڑت کی افواہیں تھیں جو مقامی آبادی کے لوگ ہمیشہ سے فلک بوس کے بارے میں سناتے رہے تھے۔
وسامہ کو ان افواہوں پر کبھی بھروسہ نہیں آیا در اصل اس نے اس بارے میں سوچنے کی زحمت ہی نہیں کی۔ زندگی میں ہم بہت ساری چیزوں اور باتوں پر اس وقت تک غور نہیں کرتے جب تک ان سے واسطہ نہیں پڑ جاتا تو یہ بھی اس کے لئے ایک ایسی ہی بات تھی۔ لیکن وہ ان لوگوں میں سے تھا جو مرنے کے بعد روحوں کے دنیا میں کسی نہ کسی وجہ سے رہ جانے کے فلسفے پر یقین رکھتا تھا۔۔
Read Complete Novel Here
پیارے ریڈرز !
السلام علیکم! 👋
ہم جانتے ہیں کہ ایک اچھا ناول ڈھونڈنا کتنا مشکل ہوتا ہے۔ کبھی لنک نہیں ملتا، تو کبھی ویب سائٹ نہیں کھلتی۔ اسی مسئلے کے حل کے لیے ہم نے "Smart Urdu Novel Bank" تخلیق کیا ہے۔
یہ صرف ایک ویب سائٹ نہیں، بلکہ ایک "Smart Library" ہے جہاں آپ کو انٹرنیٹ پر موجود تقریباً ہر وہ ناول ملے گا جو پی ڈی ایف شکل میں موجود ہے۔
ایک چھوٹی سی جھلک:
عام ویب سائٹس پر آپ کو چند سو ناولز ملتے ہیں، لیکن ہمارے اس سسٹم میں ایک لاکھ سے زائد ناولز کے لنکس محفوظ ہیں! چاہے پرانا ڈائجسٹ ہو یا نیا ناول، بس نام لکھیں اور لنک حاضر۔
آزمانا شرط ہے! ابھی نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: 👇


Please share your valuable thoughts about this novel. We look forward to your comments.👇