جب یہ ناول شروع کیا تو ذہن میں یہی بات تھی کہ یہ بہت پرانا ناول ہے۔ اور یقیناً زرا بور سا ہو گا۔ گھسی پٹی باتیں ہوں گی۔ مگر حیرت انگیز طور پر پہلے کچھ صفحات میں ہی اتنی خوبصورت باتیں ہیں کہ کتاب میں دل لگ گیا ہے۔ الہی بخش کے باپ کی لمبی لمبی فلسفہ کی باتیں بور کرنے کی بجائے مسکرانے پر مجبور کر رہی تھیں۔
مزدوروں کی آپس میں محبت اور شہر کراچی کی رونق کو اتنی خوبصورتی سے بیان کیا گیا ہے کہ میں نے کبھی کسی شہر کی تعریف یوں لکھی گئی نہیں پڑھی۔ الہٰی بخش کی پہلی لڑائی سے لے کر، پیشانی کے زخم، کراچی کا سفر، رنگ سازی کے دن، ڈرائیوری، عشقِ مجازی، ایبٹ آباد واپسی، شادی، بچے، عشقِ حقیقی اور پھر موت تک کے واقعات اتنے خوبصورت تھے کہ ایک نشست میں پڑھ لیا ناول۔
اس ناول کو پڑھ کر بہت سے سوالات کے جواب ملے۔ دماغ کی بہت سی گرہیں کھلیں۔
عشق کا عین اتنا خوبصورت ناول ہے کہ میں اس کے ختم ہونے پر کتنی دیر ہاتھ میں پکڑ کر بیٹھی رہی اور سوچتی وہی کہ کیسا کمال لکھاری تھا۔
کتاب کے کور سے یہ انتہائی روایتی سی کہانی لگ رہی تھی مگر درحقیقت یہ کہانی بہت بہت انوکھی ہے۔
سادات کے بارے میں جو لکھا گیا وہ حیران کن تھا۔ آج کے دور میں بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو صرف آپ صل اللہ علیہ والہ وسلم کی خاطر ان کی اولاد کی عزت کرتے ہیں۔ اور یقیناً، یقیناً ایسے لوگ اللہ کے ہاں بہت خاص ہوں گے۔ انشاءاللہ.......
آخر پر مزار کے بارے میں جو کہا گیا وہ بھی لائقِ تحسین ہے۔ الٰہی بخش چاہتا تو اس کی اولاد ساری زندگی بیٹھ کر کھا سکتی تھی۔ مریدوں کی عقیدت انہیں آسمان پر پہنچا دیتی۔ مگر اس نے اللہ کے احکام کو بجا لاتے ہوئے دنیاوی فائدے کی بجائے اخروی فائدے کے لیے کام کیا۔
الٰہی بخش کی سادی کا آخری خط رلا دینے کے لیے بہت تھا۔ ایسی بھی ہوتی ہیں محبتیں، ایسی بھی ہوتی ہیں عقیدتیں۔
ایسے ہوتے ہیں ناول، ایسے ہوتے ہیں لکھنے کے انداز۔
..
پیارے ریڈرز !
السلام علیکم! 👋
ہم جانتے ہیں کہ ایک اچھا ناول ڈھونڈنا کتنا مشکل ہوتا ہے۔ کبھی لنک نہیں ملتا، تو کبھی ویب سائٹ نہیں کھلتی۔ اسی مسئلے کے حل کے لیے ہم نے "Smart Urdu Novel Bank" تخلیق کیا ہے۔
یہ صرف ایک ویب سائٹ نہیں، بلکہ ایک "Smart Library" ہے جہاں آپ کو انٹرنیٹ پر موجود تقریباً ہر وہ ناول ملے گا جو پی ڈی ایف شکل میں موجود ہے۔
ایک چھوٹی سی جھلک:
عام ویب سائٹس پر آپ کو چند سو ناولز ملتے ہیں، لیکن ہمارے اس سسٹم میں ایک لاکھ سے زائد ناولز کے لنکس محفوظ ہیں! چاہے پرانا ڈائجسٹ ہو یا نیا ناول، بس نام لکھیں اور لنک حاضر۔
آزمانا شرط ہے! ابھی نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: 👇


Please share your valuable thoughts about this novel. We look forward to your comments.👇