جو بات دل میں رہ گئی نشتر بنی حفیظ"
"جو لب پہ آگئی رسن و دار ہو گئی
ایک محبت سو افسانے۔ مجھے نہیں معلوم اردو ادب ہمیشہ مجھے کیوں حیران کردیتا ہےـ کوئ سی بھی کتاب پڑھو اِس ادب کی، یقین آجاتا ہے کہ واقعی اردو ادب میں ہیروں کی کمی نہیں۔ جی تو “ایک محبت سو افسانے” اشفاق احمد صاحب کی قلم سے لکھی گئ کتاب ہے۔اِس کتاب کو ۱۹۸۸ء میں سنگ میل پبلیکیشن کی جانب سے چھاپا گیا۔ دراصل یہ کوئ کہانی کی کتاب نہیں ہے بلکہ اشفاق صاحب کے تیرہ (۱۳)افسانوں کا مجموعہ ہےـ یہ تیرہ افسانے ہیں؛ توبہ، فہیم، رات بیت رہی ہے، تلاش،سنگدل، مسکن، شبِ خون، توتا کہانی، عجیب بادشاہ، بندرہ بن کی کنج گلی میں، بابا، پناہیں اور امّی۔
ویسے تو تمام افسانے اپنی مثال آپ تھے لیکن مجھے جو سب سے زیادہ پسند آۓ وہ امی، سنگدل، بابا، شبِ خون اور تلاش ہیں۔مجھے نہیں معلوم آخر ٹریجیک اختتام مجھے اتنے کیوں پسند آتی ہیں۔
تمام افسانوں میں آپکو ایک چیز یکساں نظر آئیگی اور وہ ہے “محبت” ۔ٹیپیکل محبت نہیں بلکہ ہر قسم کی محبت. گھر سے، وطن سے، پالتو جانور سے محبت
اشفاق صاحب کے اندازِ بیان کا تو شاید میں مدّاح ہی ہوگیا ہوں۔ جس خوبصورتی سے انھوں نے مختلف انسانی نفسیات بیان کیے۔ بَھئ کیا کہنے!
جی تو میں آپ سےکہوں گا کہ اگر آپ اردو ادب سے دلچسپی رکھتے ہیں تو یہ کتاب آپکو لازمی پڑھنی چاہیے۔ اگر آپ میری طرح “ایوڈ ریڈر “ہیں تو یہ کسی دوسری کتاب کے ساتھ ریڈ اَلونگ کرنے میں بہت اچھی ثابت ہوگی۔ اس طرح ہر افسانے کے بعد آپکو اسکے بارے میں سوچنے کا موقع بھی مل جائیگا۔ ورنہ اگر دو تین نشست میں ہی اسے ختم کرلینگے تو مزہ نہیں آئیگا۔
پڑھ لیں ،پڑھ کر افسوس نہیں ہوگا آپکو۔
موت کی راہ نہ دیکھوں کہ بن آئے نہ رہے
تم کو چاہوں کہ نہ آؤ تو بلائے نہ بنے
..
پیارے ریڈرز !
السلام علیکم! 👋
ہم جانتے ہیں کہ ایک اچھا ناول ڈھونڈنا کتنا مشکل ہوتا ہے۔ کبھی لنک نہیں ملتا، تو کبھی ویب سائٹ نہیں کھلتی۔ اسی مسئلے کے حل کے لیے ہم نے "Smart Urdu Novel Bank" تخلیق کیا ہے۔
یہ صرف ایک ویب سائٹ نہیں، بلکہ ایک "Smart Library" ہے جہاں آپ کو انٹرنیٹ پر موجود تقریباً ہر وہ ناول ملے گا جو پی ڈی ایف شکل میں موجود ہے۔
ایک چھوٹی سی جھلک:
عام ویب سائٹس پر آپ کو چند سو ناولز ملتے ہیں، لیکن ہمارے اس سسٹم میں ایک لاکھ سے زائد ناولز کے لنکس محفوظ ہیں! چاہے پرانا ڈائجسٹ ہو یا نیا ناول، بس نام لکھیں اور لنک حاضر۔
آزمانا شرط ہے! ابھی نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: 👇


Please share your valuable thoughts about this novel. We look forward to your comments.👇