بات کرتے ہیں اس کتاب کے متعلق ۔
وہ کہتے ہیں نا بندر کیا جانے ادرک کا سواد۔
اس کتاب کا سواد کم ہی لوگوں کو آئے گا اور مثال تو بس ایسے ہی بتا دی ہے۔۔
آج کل جہاں ایک نسل ایسی چل رہی ہے جو اپنے لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں قید کرتی ہے۔ وہیں پر قیصرہ شفقت جیسی شخصیات کاغذ پر لمحات کو قید کرتی ہیں۔ اس کتاب میں صرف لمحات کو ہی قید نہیں کیا گیا بلکہ اس کتاب میں ایک جادوئی تاثر کو بھی چھوڑا گیا ہے جو قارئین کو اپنے حصار میں لے لیتا ہے۔ مصنفہ ماضی کے دریچے کھولتی ہیں تو قارئین خود کو گزشتہ دور کا حصہ محسوس کرتے ہیں گویا چشم تصور سے مشاہدہ کر رہے ہوں۔
دوران مطالعہ قارئین کے بیتے وقت کی جھلکیاں بھی ذہن کی دھند کو چھٹتے ہوئے نمودار ہوتی ہیں۔
قیصرہ شفقت کی یہ کتاب بلکل ایسے ہی ہے جیسے گھر کے بڑے اپنی بقیہ زندگی کے اثاثوں ( نئی نسل ) کو اکٹھا کر کے اپنی آپ بیتی سناتے ہیں۔ مصنفہ کی یہ کتاب آنے والے وقتوں میں اپنی اہمیت خود بتائے گی۔
یہ کتاب پڑھنے کے بعد ایک خیال اس ذہن ناتواں میں گردش کر رہا ہے۔ کیا ہی خوب ہو اگر مجھ جیسے کیمرہ بیزار لوگ اپنے لمحات کو قلم کی سیاہی سے امر رہنے والے کاغذوں پر چھاپ دیں۔
یہ بس خیال ہے اور خیال تو آتے جاتے رہتے ہیں۔
This Novel Is only available in book Form.
..
پیارے ریڈرز !
السلام علیکم! 👋
ہم جانتے ہیں کہ ایک اچھا ناول ڈھونڈنا کتنا مشکل ہوتا ہے۔ کبھی لنک نہیں ملتا، تو کبھی ویب سائٹ نہیں کھلتی۔ اسی مسئلے کے حل کے لیے ہم نے "Smart Urdu Novel Bank" تخلیق کیا ہے۔
یہ صرف ایک ویب سائٹ نہیں، بلکہ ایک "Smart Library" ہے جہاں آپ کو انٹرنیٹ پر موجود تقریباً ہر وہ ناول ملے گا جو پی ڈی ایف شکل میں موجود ہے۔
ایک چھوٹی سی جھلک:
عام ویب سائٹس پر آپ کو چند سو ناولز ملتے ہیں، لیکن ہمارے اس سسٹم میں ایک لاکھ سے زائد ناولز کے لنکس محفوظ ہیں! چاہے پرانا ڈائجسٹ ہو یا نیا ناول، بس نام لکھیں اور لنک حاضر۔
آزمانا شرط ہے! ابھی نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: 👇

Please share your valuable thoughts about this novel. We look forward to your comments.👇