"سیما دکھوں پر تو سب روتے ہیں.. خوشی میں سبھی" مسکراتے ہیں... اکثر زودرنج.. تمہاری طرح کے.. خوشی میں بھی آنسو بہا لیتے ہیں لیکن ان سب باتوں سے
ہٹ کر زندگی تو دکھوں پر بھی مسکرانے کا نام ہے۔
تم کون پیا کئ حقیقی زندگیوں کی کہانی ہے۔مصنفہ کے مطابق انہوں نے اس ناول میں لفظ" عورت" کی تشریح کی ہے اور میرے مطابق بہترین کی ہے۔ کہانی کا بنیادی کردار علمہ ہے جو ان لوگوں میں شامل تھی جو ابر کی صورت اپنا آپ برسا کر بھی خالی رہتے ہیں۔اپنا آپ گنوا کر بھی نا قابلِ اعتبار ٹہرتے ہیں۔
مصنفہ نے جذبات کی بہترین عکاسی کی ہے، کہانی پڑھتے ہوۓ ایک رشتہ قاری اور علمہ کے درمیان پیدا ہو جاتا ہے پھر کبھی وہ اس کے ساتھ سیڑھیاں چڑھ کر اس کے کمرے کی گرمی کو محسوس کرتا ہے تو کبھی سارا دن کاموں کے بعد اس کی جسمانی اور ذہنی تھکاوٹ کو محسوس کرتا ہے تو کبھی ایک خاموش سامع کی طرح بیٹھا علمہ اور رامش کے خیالی مکالمے سنتا ہے۔ وہ مکالمے بہت جاندار تھے، کہانی میں رنگ بھرنے والے۔
خیر کہانی ہے علمہ کی جو قربانی کی دیوی ہے اپنے شوہر زرباب کی محبت میں اس نے بے مثال قربانیاں دیں مگر ان کے بدلے میں اسے صرف انتظار لا حاصل ملا۔زرباب پہ تو مجھے بے حد غصہ آیا، ایسے لوگ ہوتے ہیں جو محبت کر کے اس کی توہین کرتے ہیں۔رامش حسن کا کردار بہت بہترین تھا، رامش ایک امیر انسان ہے جو علمہ سے بے مثال محبت کرتا ہے، اسٹیٹس کے فرق کی وجہ سے اس کی شادی علمہ سے نہیں ہو پاتی لیکن پھر وہ کیا کرتا ہے۔یہ جاننے کے لیے کہانی پڑھیں۔
..
پیارے ریڈرز !
السلام علیکم! 👋
ہم جانتے ہیں کہ ایک اچھا ناول ڈھونڈنا کتنا مشکل ہوتا ہے۔ کبھی لنک نہیں ملتا، تو کبھی ویب سائٹ نہیں کھلتی۔ اسی مسئلے کے حل کے لیے ہم نے "Smart Urdu Novel Bank" تخلیق کیا ہے۔
یہ صرف ایک ویب سائٹ نہیں، بلکہ ایک "Smart Library" ہے جہاں آپ کو انٹرنیٹ پر موجود تقریباً ہر وہ ناول ملے گا جو پی ڈی ایف شکل میں موجود ہے۔
ایک چھوٹی سی جھلک:
عام ویب سائٹس پر آپ کو چند سو ناولز ملتے ہیں، لیکن ہمارے اس سسٹم میں ایک لاکھ سے زائد ناولز کے لنکس محفوظ ہیں! چاہے پرانا ڈائجسٹ ہو یا نیا ناول، بس نام لکھیں اور لنک حاضر۔
آزمانا شرط ہے! ابھی نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: 👇


Please share your valuable thoughts about this novel. We look forward to your comments.👇