میری بے بسی کا عالم تیرے کُن کا منتظر
میرے مولا دِکھا دے فیکون کا نظارہ۔
کُن فیکون نے مجھے قیصرہ حیات سے متعارف کروایا، چونکہ یہ ڈرامہ بھی پہلے لگ چکا جس کو دیکھنے پر میں کچھ خاص قسم کی توجہ نہ دے پائی کیونکہ (مجھے ڈرامے وغیرہ پسند نہیں) لہذا کتاب کا نام دل کو پسند آیا تو میں نے یہ کتاب منگوائی اور اب پڑھ کر آپ لوگوں کے ساتھ اپنا ریویو شئیر کر رہی ۔
کُن فیکون کتاب کا سفر نہ اُمیدی سے اُمید کی کرن روشن کرنے تک کا ہے۔ "مشعل" بن ماں باپ کے بغیر دنیا کی، رشتے داروں کی معاشرے کی تلخ اور ناقابلِ برداشت سختیوں کو جھیلتی ہے۔ قدم قدم پہ اپنوں کی دھتکار اور زمانے کی سختیاں جھلنے کے بعد ہر رات روتے ہوئے وہ لڑکی بس اپنے رب سے یہی سوال کرتی تھی: "یا اللہ پاک کیا سب مصیبتیں، مشکلات، زمانے بھر کی ذلت اور اپنوں کی دھتکار برداشت کرنے کے لیے آپ نے مجھے ہی چنا ہے؟ کیا سب پریشانی میرا ہی مقدر ہیں؟ کیا میں ساری زندگی اپنوں کے پیار محبت کو ترستی رہوں گی؟ کیا تجھے مجھ سے پیار نہیں؟ تو میری زندگی کو کب خوشیوں سے بھرے گا؟"
ایسے حالات میں ایک صرف آپا جی (معشل کی دادی) ہی ایسی خاتون تھی جنہوں نے زندگی کے ہر مرحلے میں اسکی تربیت کی اور اسکو ہدایت کا راستہ دکھایا۔ صیح غلط کا فرق سمجھایا، رشتوں کی تمیز سکھائی، نیکی کیا ہے اور بدی کیا ہے، غرض ہر دین و دنیا داری کی تمیز سکھائی۔ یہ کتاب مایوسی سے جان چھڑاوا کر اُمید کی شمع جلانے تک مدد مہیا کرتی ہے۔ کیونکہ ہم بار اللہ سے ہی ناامید ہوتے ہیں جبکہ دل تو ہمارا اسکے بندے دکھاتے ہیں۔ ہم لوگ رنگین دنیا میں اس قدر کھو گئے ہیں کہ اپنے اصل مقصد کو بھول بیٹھے ہیں، کیونکر ہمیں اس دنیا میں بیجھا گیا ہے۔!
معشل ساری زندگی اپنوں کے پیار کو ترستی رہی، جبکہ انکا یہ پیار تو وقتی ہے جو آج ہے، کل مدھم پڑ جاۓ گا۔ لوگوں کے پیار کے چکر ہم یہ تک بھول جاتے ہیں کہ ہمارا رب کریم ہمیں ۷۰ ماؤوں سے زیادہ بڑھ کر پیار کرتا ہے، وہ کیونکر ہم سے غافل ہو گا؟ وہ تو اپنے بندے کو آزماتا ہے کبھی لے کر اور کبھی دے کر ۔
لوگوں سے اُمید لگانا چھوڑ دیں یقین کریں دنیا میں بھی کامیابی اور آخرت میں کامیابی (انشاءاللہ ) اُمید صرف اپنے کریم رب سے لگائیں ۔ مجھےیہ کتاب بہت زیادہ پسند آئی اگر آپکے اندر بھی مایوسی گھر بنا کر بیٹھ گئی ہے تو یہ کتاب پڑھیں ۔ “
Note: This Book is only available in Hard Form
You can buy this book from
https://www.linkshop.pk/kun-fayakon
پیارے ریڈرز !
السلام علیکم! 👋
ہم جانتے ہیں کہ ایک اچھا ناول ڈھونڈنا کتنا مشکل ہوتا ہے۔ کبھی لنک نہیں ملتا، تو کبھی ویب سائٹ نہیں کھلتی۔ اسی مسئلے کے حل کے لیے ہم نے "Smart Urdu Novel Bank" تخلیق کیا ہے۔
یہ صرف ایک ویب سائٹ نہیں، بلکہ ایک "Smart Library" ہے جہاں آپ کو انٹرنیٹ پر موجود تقریباً ہر وہ ناول ملے گا جو پی ڈی ایف شکل میں موجود ہے۔
ایک چھوٹی سی جھلک:
عام ویب سائٹس پر آپ کو چند سو ناولز ملتے ہیں، لیکن ہمارے اس سسٹم میں ایک لاکھ سے زائد ناولز کے لنکس محفوظ ہیں! چاہے پرانا ڈائجسٹ ہو یا نیا ناول، بس نام لکھیں اور لنک حاضر۔
آزمانا شرط ہے! ابھی نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: 👇

Please share your valuable thoughts about this novel. We look forward to your comments.👇