خاکے جب بھی لکھے گئے تو عموماً مشہور یا بڑی ہستیوں کے لکھے گئے۔۔ ایسا کم ہی ہوا ہے کہ ایک خاص تہذیب اور شہر کی ثقافت اور بود وباش کو بنیاد بنا کر اسی شہر کے عام لوگوں کو کسی مٹتی یا مٹ چکی تہزیب کے آخری چراغوں کو موضوع بنایا گیا ہو۔ دلی کی چند عجیب ہستیاں ۔۔۔۔ ایسی ہی کتاب ہے
۔
۔
خوجہ انیس سے شروع ہونے والی یہ داستان جب پرنانی پہ ختم ہوتی ہے تو آپ مرحوم دلی کے وہ وہ رنگ دیکھ چکے اور ایسی نادر ہستیوں سے مل چکے ہوتے ہیں کہ واہ سبحان اللہ.
۔
۔
گھمی کبابی، مٹھو بھٹیارا، لمن نائی، مرزا چپاتی، گنجے نہاری والے ، مرزا ٹوٹرو، پیر جی کوے ،سیدانی بی ، نیازی خانم اور پرنانی جیسے اور بہت سے کردار۔۔۔۔ ہر کردار اپنے آپ میں ایک الگ دنیا۔اور دنیا بھی ایسی کے آپ بس وہیں بسنا چاہیں۔ تزکرے ایسے کہ پڑھتے جائیں پر دل نہ بھرے
۔
۔
یہ کتاب ان کرداروں سے زیادہ دلی کی مٹ چکی تہذیب کو ڈاکومینٹ کرنے کی کوشش زیادہ لگتی ہے۔۔۔دلی کے رسم و رواج، کھابے، تہذیب و معاشرت، اٹھک بیٹھک، زبان و بیان غرض ہر ہر پہلو کا شاندار نمونہ آپ کے سامنے رکھ دیا گیا ہو جیسے۔۔۔ نثر و زبان اتنی شائستہ کہ پڑھئے تو منہ میں چاشنی سی گھلتی محسوس ہو۔۔۔۔ ایسی خوبصورت اور نستعلیق اردو، جس میں محاوروں اور ضرب الامثال کا کیا خوبصورت تڑکہ لگا ہے میں نے تو آج تک نہیں پڑھی۔یہ کتاب آپ کو اپنے وقتوں کی دلی کے چند چاول چکھا کہ دعوت فکر دیتی ہے کہ سوچ لیجئے بابو بھیا۔۔۔یکھئے کہ۔۔ مرحومہ دلی کس بلا کا نام تھا۔۔۔ چونکہ دلی کی تہذیب کے یہ نمائندہ کسی نہ کسی طرح مغلوں کے قلعے سے وابستہ تھے تو مصنف جاتے جاتے کہہ گئے
۔
۔
"افسوس قلعے کی یہ اینٹیں نکل نکل کر پہلے تو دلی کے روڑے بنےپھر یہ روڑے بھی نہ رہےایک ایک کر کے سب قبروں میں پٹ گئےچاور جو اکا دکا ٹھوکروں میں آرہےآگے پیچھے وہ بھی خاک میں مل جائیں گے"
۔
رہے نام اللہ کا
..
پیارے ریڈرز !
السلام علیکم! 👋
ہم جانتے ہیں کہ ایک اچھا ناول ڈھونڈنا کتنا مشکل ہوتا ہے۔ کبھی لنک نہیں ملتا، تو کبھی ویب سائٹ نہیں کھلتی۔ اسی مسئلے کے حل کے لیے ہم نے "Smart Urdu Novel Bank" تخلیق کیا ہے۔
یہ صرف ایک ویب سائٹ نہیں، بلکہ ایک "Smart Library" ہے جہاں آپ کو انٹرنیٹ پر موجود تقریباً ہر وہ ناول ملے گا جو پی ڈی ایف شکل میں موجود ہے۔
ایک چھوٹی سی جھلک:
عام ویب سائٹس پر آپ کو چند سو ناولز ملتے ہیں، لیکن ہمارے اس سسٹم میں ایک لاکھ سے زائد ناولز کے لنکس محفوظ ہیں! چاہے پرانا ڈائجسٹ ہو یا نیا ناول، بس نام لکھیں اور لنک حاضر۔
آزمانا شرط ہے! ابھی نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: 👇


Please share your valuable thoughts about this novel. We look forward to your comments.👇