عام طور پر ناولوں میں ہیرو اور ہیروئن کی پہلی ملاقات پہلے ہی صفحے پر، تیسرے یا چوتھے سین میں، یا پہلی قسط کے آخر میں ہو جاتی ہے۔ لیکن نبیلہ عزیز کا ناول "دردل" ان سب سے مختلف ہے۔ اس میں ہیرو دلاور اور ہیروئن علیزے کی باقاعدہ ملاقات بارویں قسط میں ہوتی ہے۔ ان کی کہانی آدھے ناول تک نظر نہیں آتی، پھر اچانک دلاور علیزے کو اٹھا لیتا ہے، دلاور کو محبت ہو جاتی ہے اور علیزے کو نفرت، جو بعد میں محبت میں بدل جاتی ہے۔ اس تبدیلی سے قاری حیران رہ جاتا ہے۔ وقت، حالات اور جذبات سب بدل جاتے ہیں، قاری کے ساتھ ساتھ علیزے اور دلاور کے جذبات بھی بدل جاتے ہیں۔
ناول کی ایک بڑی کمزوری اس کا "پرپل پروس" ہے۔ پورا ناول شاعرانہ انداز میں لکھا گیا ہے، جس سے ناول کی جان نکل جاتی ہے۔ ہر کردار لمبی لمبی شاعرانہ باتیں کرتا ہے۔ حقیقت میں، کوئی شخص چوبیس گھنٹے شاعرانہ نہیں ہوتا۔ اگر ناول میں صرف ایک کردار شاعرانہ ہوتا تو شاید کہانی میں جان پڑ جاتی۔
ناول میں بہت زیادہ کردار اور کہانیاں ہیں۔ ایک ہی ناول میں اتنے زیادہ کردار، اتنی کہانیاں اور ان سب کی شادیوں کی تفصیلات بہت زیادہ ہیں۔ بیک سٹوریز اگر مرکزی کرداروں تک محدود رہتیں تو اچھا ہوتا۔
اب آتے ہیں مرکزی کردار دلاور کی طرف۔ دلاور، جو کہ کافی ٹاکسک ہے، علیزے کو اغوا کر کے بدلہ لیتا ہے۔ دلاور خود ترسی کا شکار ہے اور ہیروئن کو اتنے جھٹکے دیتا ہے کہ آخر میں ہیروئن کو بھی اس سے محبت ہو جاتی ہے۔ اس کی حرکتیں کبھی کبھار اتنی زیادہ ہوتی ہیں کہ قاری کو یقین کرنا مشکل ہوتا ہے۔
"در دل" ایک فیسبکی ناول ہے جس میں بے شمار کردار، بے شمار کہانیاں اور بے شمار متنازعہ سین ہیں۔ جب بڑے رائٹرز قابل اعتراض مواد لکھتے ہیں تو ان کے الفاظ میں پختگی ہوتی ہے، لیکن جب کوئی نیا لکھاری اپنی جذبات کا اظہار کرتا ہے تو لوگ اسے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ یہ منافقت نہیں تو اور کیا ہے کہ نبیلہ عزیز کے کردار کی متنازعہ حرکتیں تعریف کے لائق سمجھی جاتی ہیں؟
پیارے ریڈرز !
السلام علیکم! 👋
ہم جانتے ہیں کہ ایک اچھا ناول ڈھونڈنا کتنا مشکل ہوتا ہے۔ کبھی لنک نہیں ملتا، تو کبھی ویب سائٹ نہیں کھلتی۔ اسی مسئلے کے حل کے لیے ہم نے "Smart Urdu Novel Bank" تخلیق کیا ہے۔
یہ صرف ایک ویب سائٹ نہیں، بلکہ ایک "Smart Library" ہے جہاں آپ کو انٹرنیٹ پر موجود تقریباً ہر وہ ناول ملے گا جو پی ڈی ایف شکل میں موجود ہے۔
ایک چھوٹی سی جھلک:
عام ویب سائٹس پر آپ کو چند سو ناولز ملتے ہیں، لیکن ہمارے اس سسٹم میں ایک لاکھ سے زائد ناولز کے لنکس محفوظ ہیں! چاہے پرانا ڈائجسٹ ہو یا نیا ناول، بس نام لکھیں اور لنک حاضر۔
آزمانا شرط ہے! ابھی نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: 👇



Please share your valuable thoughts about this novel. We look forward to your comments.👇