بات سے بات نکالنا ہو یا مختلف باتوں کا تال میل جوڑنا اور وہ بھی ایسے کہ بات بھی پہنچ جائے اور قارئین کی دل چسپی کا تناسب بھی متاثر نہ ہو تو پھر آپ حسنین جمال کو پڑھیے۔۔۔۔۔
🍂
یہ ایک عام اور سیدھا مقولہ ہے کہ جتنی زیادہ سوچیں ، زندگی میں اتنی زیادہ مشکلیں ۔۔۔ لیکن یہاں میرے پسندیدہ مصنف نے نا صرف مشکل ترین زندگی کو آسان زاویے سے سوچنے کا ڈھنگ سکھایا ہے بلکہ زندگی کو نئے زاویے سے جینے کا طریقہ اور سلیقہ بھی بتایا ہے۔ یہ کتاب کوئی ادبی شاہکار نہیں ہے ایک بہت سیدھی سی عام سی کتاب ہے ۔ یہ کتاب ہماری اُس زندگی کے بارے میں لکھی گئی ہے۔ جسے بعض لوگ گزارتے ہیں اور بعض لوگ جیتے ہیں۔ کچھ کو زندگی کڑوے کریلے کی طرح لگتی ہے اور کچھ کو میٹھے پان کی طرح ۔۔۔۔ لیکن یہ تمام تر کفیات ہماری ایک ہی زندگی سے جُڑی ہوئی ہیں جو ہمیں عطا کی گئی ہے۔ جس کو ہم اپنے اپنے انداز سے جی رہے ہیں یا گزار رہے ہیں۔ کیونکر ہم سیدھی بات کرنے کے عادی نہیں ہیں کیوں ہمیں ہر کے سامنے اپنا اُلو سیدھا رکھنے کی غرض سے باقی سبھی کو نیچا دیکھانا پڑتا ہے ۔؟کیوں خود ہی ہم نے اپنی آسان سی زندگی کو مشکل بنا دیا ہے ۔؟ یہ تمام تر وہ سوچیں ہیں جو روز ہمارے ذہن میں جنم لیتی ہیں اور ٹھیک دو سیکنڈ بعد ختم ہو جاتی ہیں کیونکہ ہم اپنی اس نام نہاد زندگی میں اس قدر مصروف ہو گئے ہیں کہ خود کی ذات کے لیے بھی ٹائم نکالتے وقت ہم سوچ میں پڑ جاتے ہیں ۔ (آخر کیوں )؟
🍁
ویسے تو مرشد ایک مشہور بلاگر ہیں لیکن ان کی یہ تمام تحریریں پڑھ کر مجھے ایک وقت کے لئے یہ موٹیویشنل اسپیکر لگنے لگتے ہیں۔ انکی شخصیت کا خاصا ہے ۔ “ بولے تو سیدھی بات نہیں تو نو بکواس “
یہ ایسی کتاب ہے جس نے مجھے اینڈ تک بور نہیں کیا انکی تمام تحریروں میں ایک فُلو سا تھا ۔ کتاب میں موجود میں تمام کی تمام تحریریں بہت پسند آئی ہیں۔۔!
🍂
زندگی سے بیزار ہیں ۔ اپنے آپ سے تنگ ہیں۔ وجہ بھی سمجھ سے باہر ہے ۔ اگر آپ آسان زندگی گزارنے کے خواہ ہیں اور زندگی کی گاڑی کو واپس خوشی والی راہ پر موڑنے کے خواہ ہیں تو انتظار کیسا۔؟ابھی کتاب منگوائیں اور پڑھ ڈالیں۔ یقیناً یہ کتاب آپکو مایوس نہیں کرے گی۔😁🌸🤍
.
Sochtay Hain Book cover:
Buy Online:
پیارے ریڈرز !
السلام علیکم! 👋
ہم جانتے ہیں کہ ایک اچھا ناول ڈھونڈنا کتنا مشکل ہوتا ہے۔ کبھی لنک نہیں ملتا، تو کبھی ویب سائٹ نہیں کھلتی۔ اسی مسئلے کے حل کے لیے ہم نے "Smart Urdu Novel Bank" تخلیق کیا ہے۔
یہ صرف ایک ویب سائٹ نہیں، بلکہ ایک "Smart Library" ہے جہاں آپ کو انٹرنیٹ پر موجود تقریباً ہر وہ ناول ملے گا جو پی ڈی ایف شکل میں موجود ہے۔
ایک چھوٹی سی جھلک:
عام ویب سائٹس پر آپ کو چند سو ناولز ملتے ہیں، لیکن ہمارے اس سسٹم میں ایک لاکھ سے زائد ناولز کے لنکس محفوظ ہیں! چاہے پرانا ڈائجسٹ ہو یا نیا ناول، بس نام لکھیں اور لنک حاضر۔
آزمانا شرط ہے! ابھی نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: 👇



Please share your valuable thoughts about this novel. We look forward to your comments.👇